3 فروری، 2008، 9:02 PM

اسلامی کانفرنس تنظيم

اسلامی کانفرنس تنظيم نے غزہ کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔

اسلامی کانفرنس تنظيم نے غزہ کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔

اسلامی کانفرنس تنظيم نے جدہ میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اسرائیل کے مسلسل حملوں پراسرائیل کو خبردار کیا ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے کویت کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظيم کے وزراء خارجہ  نے جدہ میں اپنے ہنگامی اجلاس میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور فلسطینیوں پراسرائیل کے مسلسل حملوں پراسرائیل کو خبردار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے اوراسرائیل نے فلسطینیوں سے ان کے بنیادی حقوق کو بھی سلب کرلیا ہے ۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ اسرائیل کے حملے اس وقت مزید زور پکڑتے ہیں جب عالمی برادری صلح اور امن کی بات کرتی ہے اسلامی کانفرنس تنظیم نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے اور مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ جاری رکھا ہوا جس میں کئی لاکھ فلسطینیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اسرائيل نے غزہ جانے والے تمام راستوں کو بند کررکھا ہے اور فلسطینیوں کو اپنے محاصرے میں لیکر ان پر فضائی حملے کررہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم نے اسرائیل کےظلم وستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے۔

 

News ID 632417

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha